Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 13 ہزار 6 سو غیر قانونی تارکین گرفتار

’5295 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کے جبکہ 1558 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘ ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے مختلف شہروں سے گزشتہ ہفتے 13 ہزار 6 سو 27 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ غیر قانونی تارکین کی گرفتاری 6 تا 12 جنوری 2022 کے درمیان عمل میں آئی ہے۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’6774 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’اسی طرح 5295 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کے جبکہ 1558 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’411 افراد کو سعودی عرب کی سرحد عبور کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
’ان میں سے 48 فیصد یمنی، 49 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد گرفتار شدگان دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’اسی طرح 17 افراد کو سرحد عبور کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی تارکین کی مدد کرنے میں ملوث تھے‘۔

شیئر: