Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 5 ہزار 5 سو کیسز کی تصدیق

’گزشتہ روز 4349 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 569296 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے آج پیر کو کورونا کے 5 ہزار 505 کیسز کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 620935 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 4349 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 569296 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 8908 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مختلف ہسپتالوں میں 388 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: