Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر طارق بنوری چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے پر بحال

ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت مکمل کرنے سے پہلے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا (فوٹو: اے پی پی)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق جاوید بنوری کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے گذشتہ سال مارچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت مکمل کرنے سے پہلے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایچ ای سی کے آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے بعد ڈاکٹر طارق بنوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
آرڈیننس 2002 کے تحت ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر چار سال کے لیے فائز رہنا تھا، اس کے تحت ان کی مدت ملازمت مئی 2022 میں مکمل ہونا تھی۔
ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت کم کر کے دو سال کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے دائرہ اختیار اور چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹائے جانے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
ڈاکٹر طارق بنوری کو مسلم لیگ ن کی حکوت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔
 

شیئر: