Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی وزیر اعظم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوتھ چان اوچا ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب آئے ہیں۔
کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ ان کا استقبال نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور دیگر حکام کے علاوہ تھائی سفارتخانے کے عملے نے کیا ہے۔

شیئر: