Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 50 کلو چرس ضبط، شہری گرفتار

’خفیہ اطلاع ملی تھیں مذکورہ شخص منشیات کی مختلف انواع اور خصوصا چرس سپلائی کرتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’کارروائی جدہ شہر میں ہوئی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’خفیہ اطلاع ملی تھیں مذکورہ شخص منشیات کی مختلف انواع اور خصوصا چرس سپلائی کرتا ہے‘۔
’اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اسے قابو کرلیا‘۔
’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: