Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعرات کو سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط گولڈ کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت 126600 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 413 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 108539 روپے  رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد جمعرات کی شام تک سونے کی 1812 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری تھی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1470 روپے رہی ہے۔

شیئر: