Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ میں زیر حراست افراد کے مرکز کو  نشانہ بنانے کی تفتیش جاری

’اس سلسلے میں تفتیش کا جو بھی نتیجہ ہوگا اس کا اعلان کردیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج کے تحت کام کرنے والی حادثات کی جانچ پڑتال کرنے والی مشترکہ ٹیم نے کہا ہے کہ میڈیا اور دیگر سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ہم صعدہ میں زیر حراست افراد کے مرکز کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشترکہ ٹیم نے کہا ہے کہ ’یمن میں عسکری کارروائیوں کا انتہائی شفافیت اور غیر جانبدارانہ طریقے سے جائزہ لیا جاتا ہے‘۔
مشترکہ ٹیم نے کہا ہے کہ ’مذکورہ اطلاع جاری ہوتے ہی مشترکہ ٹیم نے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔ ہم مذکورہ کارروائی کے تمام شواہد، معلومات اور دستاویزات جمع کر رہے ہیں‘۔
مشترکہ ٹیم نے کہا ہے کہ ’اس سلسلے میں تفتیش کا جو بھی نتیجہ ہوگا اس کا اعلان کردیا جائے گا‘۔

شیئر: