Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے مریض

گذشتہ 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران امارات میں کورونا کے 4 لاکھ 90 ہزار ٹیسٹ کیے گئے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار 545 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق جمعے کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 90 ہزار 562 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 38 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 320 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 74 ہزار 43 ہوگئی ہے۔‘
زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو افراد چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 234 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 31 ہزار 808 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 34 لاکھ  77 ہزار 676 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: