Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں لانڈریز کے خلاف بلدیہ کا آپریشن

معمولی خلاف ورزیوں پرانتباہی نوٹسز بھی جاری کیے گئے(فوٹو، سبق نیوز)
بلدیہ طائف کی تفتیشی ٹیموں نے لانڈریزمیں ہونے والی خلاف ورزیوں پرمتعدد جرمانے کیےجبکہ بعض معمولی نوعیت کی خلاف روزی پرانتباہی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق طائف ریجن کی بلدیہ نے مختلف علاقوں میں قائم لانڈریز کے تفتیشی دورے کیے تاکہ اس امرکو یقینی بنایا جاسکے کہ وہاں مقررہ ضوابط پرعمل کیاجارہا ہے یا نہیں۔
تفتیشی ٹیموںنے بعض لانڈریز میں ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پران کے مالکان پرجرمانے عائد کرتے ہوئے انتباہی نوٹسز بھی جاری کیے تاکہ مقررہ وقت کے اندر خلاف ورزیوں کا ازالہ کیاجائے۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ جن لانڈریز پرخلاف ورزیاں درج کی گئی ان میں کپڑے دھونے والے مقام پرصفائی کا بندوبست نہیں کیاگیا تھا جب کہ واشنگ مشینز کی حالت بھی انتہائی خراب تھی علاوہ ازیں جہاں کپڑے رکھے جاتے تھے وہ جگہ بھی مناسب نہیں تھی۔
واضح رہے وزارت بلدیات کی جانب سے مملکت کی سطح پرلانڈریز کےلیے قواعد مقرر کیے گئے تھے جن کے تحت لانڈری میں آنے والے کپڑوں کو زمین پررکھنا خلاف قانون شمار کیاجاتا ہے علاوہ ازیں واشنگ مشین اور اس کے اطراف کو صاف رکھنا بھی ضروری ہے۔
لانڈریز کے ضوابط کے مطابق کپڑے دھونے کے لیے صاف پانی کا استعمال کیا جانا چاہئے ۔ وزارت بلدیات کی جانب سے لانڈریز مالکان کو ہدایات کی گئی تھیں کہ وہ اپنی دکانوں کومقررہ قواعد کے تحت مرتب کرلیں تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی ریکارڈ نہ ہو۔

شیئر: