Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر کی نئی قدر 186.13 روپے رہی۔ منگل کو امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ 185.23 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں دو روپے چار پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 49.61، اماراتی درہم 50.67، برطانوی پاؤنڈ 243.23، بحرینی دینار 493.65، عمانی ریال 483.43 اور کویتی دینار کی قدر 610.62 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
چھ اپریل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 186 روپے جب کہ قیمت فروخت 187.85 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 49 روپے اور قیمت فروخت 49.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49 روپے اور قیمت فروخت 49.6 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

شیئر: