Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدھ سے سنیچر تک بارش کا امکان

بارش کے دوران شاہراہوں پرسفر کرنے والے محتاط رہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کل بروز بدھ سے بارشوں کا امکان ہے۔ متوقعہ بارش والے مقامات پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اخبار 24 نے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ریاض ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، الباحہ ، عسیر، جازان ، نجران ، قصیم ، حائل اورمشرقی ریجنز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ جبکہ کہیں ہلکی ومتوسط درجے کی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض مقامات پرتیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے ۔
اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع کے ترمان کرنل محمد الحمادی نے کہا ہے کہ متوقعہ بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کیاجائے خاص کرندی نالوں اورنشیبی مقامات پرقیام کرنے سے گریز کریں

شیئر: