Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان میں خوش آمدید: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں کون شریک رہا؟

بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد انتہائی محدود تھی جس میں دونوں کے اہل خانہ کے علاوہ انتہائی قریبی دوست شریک تھے۔ شادی کی تصاویر میں رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نمایاں دکھائی دیں اور اپنی کزنز کرشمہ کپور اور کرینہ کپور کے ساتھ مختلف پوز میں نظر آئیں۔
ردھما کپور نے ’بھائی کی شادی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور عالیہ بھٹ کا خاندان کے ایک نئے فرد کے طور پر خیرمقدم کیا۔ کپور خاندان کے علاوہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن اور نواسی بھی شادی میں شریک تھیں۔ مزید دیکھیں ان تصاویر میں۔۔

 

شیئر: