Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی نے این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں میدان مارلیا

جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 18 ہزار 244 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتیجے کے مطابق مطابق ندیم خیال 20 ہزار 772  ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 18 ہزار 244 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصوال ہوا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار نے ڈھائی ہزار کی لیڈ سے جے یو آئی کے امیدوار کو شکست دے دی۔
اے این پی کے امیدوار سعید عمر نے 3 ہزار 314 ووٹ حاصل کیے۔
یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال زمان کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست پر حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔
این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشکوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

شیئر: