Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیوٹ سیکٹر کے کارکنان کے لیے عید کی تعطیلات کا اعلان

عید الفطر کی تعطیلات  سنیچر 30 اپریل کی ڈیوٹی مکمل کرنے پر شروع ہوں گی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ملازمین کےلیے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’پرائیویٹ سیکٹر میں عید الفطر کی تعطیلات  29 رمضان سنیچر 30 اپریل 2022 کی ڈیوٹی مکمل کرنے پر شروع ہوں گی، تعطیلات چار دن کی ہوں گی‘۔
  تمام  آجروں کو قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی شق دو کے مطابق اس کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
 قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ ’اگر تہوار یا کسی قومی پروگرام کی چھٹیاں ہفتہ وارچھٹی کے ساتھ ٹکرا رہی ہوں تو ایسی صورت میں ملازم کو عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل یا آخر میں اس کے بدلے چھٹی دینا ہوگی۔
سالانہ چھٹی میں توسیع تہوار کی چھٹیوں کے حساب سے ہوگی جہاں تک بیماری کی چھٹی کا تعلق ہے تو ملازم کو عید کی چھٹیوں کے محنتانے کا استحقاق حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے بیماری کی چھٹیوں کے محنتانے کا اعتبار نہیں ہوگا۔ 

شیئر: