Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات قبل از وقت کرانے کی تجویز نہیں،اسحاق ڈار

  اسلام آباد..وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام انتخابات قبل از وقت کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ پانامہ کیس کا فیصلہ جب آیا تو دیکھیں گے ۔ ہر فیصلہ ہی صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ جمعرات کومیڈیا سے گتفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کا اعلان وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔ اس معاملے میں وزیراعظم پر دباو نہیں ڈالا جا سکتا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا پیکیج بجٹ سے قبل تیار کرلیں گے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق ذیلی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے قانون سازی کے باعث اصلاحات میں تاخیر ہوئی ہے۔ 

 

شیئر: