Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے نئے کورونا کیسز 100 سے زیادہ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار340 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 3 مئی کو کورونا کے سو سے زیادہ  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 102 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار93 ہے جبکہ نازک کیسز 52 رہ گئے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار340 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 113 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار19 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 27، ریاض میں 18، مدینہ منورہ میں 16، مکہ مکرمہ میں 14، طائف میں 6 اور دمام میں 5 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 37 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں یہ تعداد 20 جبکہ مکہ 14، مدینہ میں 13، طائف میں 6 جبکہ دمام میں 6 رہی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: