Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں اضافہ، چوبیس گھنٹے میں 124 نئے مریض

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 4 مئی کو کورونا کے سو سے زیادہ  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 124 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 94 ہے جبکہ نازک کیسز 50 رہ گئے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار464 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 108 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار127 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ جدہ میں 33،مدینہ منورہ میں 20، ریاض میں 17، مکہ مکرمہ میں 14، طائف میں 8 اور دمام میں 5 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ سرفہرست ہے جہاں 37 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ ریاض میں یہ تعداد 27 جبکہ مدینہ میں 20، مکہ میں 14، طائف میں 8 جبکہ دمام میں 5 رہی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: