Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں مزید اضافہ، 219 نئے مریض

مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار295 ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ 6 مئی کو بھی کورونا کے نئے کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 219 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نےسعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے 3 چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار99 ہے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 54 ہزار842 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 109 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار348 تک پہنچ گئی ہے‘۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا  کہ’ اس وقت مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار295 ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 504 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 65 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔

شیئر: