Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النماص کے جنگلات میں لگی آگ کو آبادی تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش

شہری دفاع کےفائرفائٹر یونٹس فوری طور پرمتاثرہ مقام پرپہنچ گئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں شہری دفاع کی ٹیمیں النماص کے ’مریر‘ پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے اور اسے آبادی تک پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق آگ النماص کے ’جبل مریر‘ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے علاقائی فائرفائٹریونٹس فوری طور پرمتاثرہ مقام پرپہنچ گئے جنہوں نے آگ پرقابو پانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اسے پھیلنے سے روکنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردیں۔ 

پہاڑی جنگلات سے ملحق النماص کی آبادی بھی ہے(فوٹو سبق)

پہاڑی جنگلات سے ملحق النماص کی آبادی بھی ہے۔ شہری دفاع کی کوشش ہے کہ آگ کو آبادی سے پہنچنے سے روکا جائے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔
علاقائی شہری دفاع کی جانب سے قریبی فائرفائٹرز کے یونٹس کو ہنگامی حالت سے نمٹنے اور امداد فراہم کرنے کے لیے الرٹ کردیا ہے تاکہ فوری طورپر امداد فراہم کی جاسکے۔ 

شیئر: