Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی طلبہ مملکت میں پائلٹ بننے کی تربیت حاصل کریں گے

ایک ہزار چینی طلبہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈومیسٹک تربیتی سائٹس بڑھا ر ہے پیں۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی فلائٹ اکیڈمی آکسفورڈ سعودیہ کے سی ای او نے کہا ہے کہ وہ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ایک ہزار چینی طلبہ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اپنے ڈومیسٹک تربیتی سائٹس کو بڑھا رہی ہے۔
کیپٹن ویڈ نے ریاض میں منعقدہ فیوچر ایوی ایشن فورم کے دوران عرب نیوز کو بتایا کہ مملکت کے وژن 2030 نے چینی طلبہ کو لانے اوراس تربیتی موقع کو شروع کرنے کی صلاحیت فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم چینی حکام سے بات کرتے رہے۔ ہمیں امید نہیں تھی کہ یہ ایک ہزار طلبہ ہوں گے ہمیں کم تعداد کی توقع تھی۔‘
میٹلینڈ 175 اورآؤٹ ریچ ایجوکیشنل ریسورسز کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے کی مالیت 350 ملین ریال ہے۔ اس معاہدے کے تحت پہلی بار غیر ملکی طلبہ مملکت میں پائلٹ بننے کی تربیت حاصل کریں گے۔
میٹلینڈ 175 اور آؤٹ ریچ ایجوکیشنل ریسورسز کی صدر ماریا ہسوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم یہ جان کر بھی بہت پرجوش ہیں کہ ہم چین میں ایک فلائٹ سکول کھولنے کے لیے ان کے ساتھ شراکت داری کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کا عملہ آکسفورڈ سعودیہ فلائٹ اکیڈمی سے ہے۔ گریجویٹ، چینی طلبہ کو گھر پر تربیت دینے کے لیے اضافی صلاحیت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔
کیپٹن ویڈ نے بتایا کہ اس وقت سکول میں 1200 طالب علم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’یہاں ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم اپنے پاس موجود چینی طلبہ کو لے جائیں اور انہیں ملازمت دیں کیونکہ اس وقت ایئر لائنزملازمتیں نہیں دے رہی ہیں اس لیے ہم ان چینی طلبہ کو پڑھانے کے لیے ملازمت دے سکتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم بہت پرجوش ہیں کہ ہمارے پاس پہلا گروپ آ رہا ہے، آپ جانتے ہیں ہم اصل میں اس وقت طلبہ کے اس پہلے گروپ کے ساتھ کام کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔‘
سعودی عرب اپنے مرد اور خواتین کو پوری دنیا میں ہوا بازی کے ماہر ٹرینرز کے طور پر کام کرتے ہوئے دیکھے گا اوراس سال اکیڈمی کے فارغ التحصیل افراد فلائٹ انسٹرکٹر بن جائیں گے۔
کیپٹن ویڈ نے مزید کہا کہ اکیڈمی نے آکسفورڈ ایوی ایشن اکیڈمی کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان سکولوں میں انسٹرکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

شیئر: