Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا طویل ترین پُل، دلفریب نظارے اور سیاحوں کا جوش: تصاویر

جمہوریہ چیک میں رسیوں سے بنے دنیا کے طویل ترین پُل کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سطح سمندر سے 11 سو میٹر بلند دو پہاڑوں کو ملانے والے اس پل کا نام ’سکائی بریج 721‘ ہے اور اس کی لمبائی 721 میٹر ہے۔ اس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہوئی اور تقریباً 84 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس کی بناوٹ میں چھ بڑی اور 60 چھوٹی رسیاں استعمال کی گئی ہیں۔
پُل کے مختلف مناظر اور وہاں پہچنے والے سیاحوں کا جوش و خروش دیکھیے روئٹرز کی اس فوٹو گیلری میں

شیئر: