Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 138400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب بدھ کو جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں بھی 258 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 118656 روپے رہی۔
18 مئی کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 1816 ڈالر رہی۔
بدھ کو پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ سابقہ سطح 1570 روپے فی تولہ اور 1346.20 روپے فی دس گرام پر برقرار رہی۔

شیئر: