Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب حکومت کا مستقبل، عمران خان کے موبائل چوری اور جنگلات میں آگ سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی خبریں

اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ مل کر انتخابی اصلاحات اور معاشی فیصلے کیے جائیں گے (فائل فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر)
عدالتی فیصلوں کے بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کا مستقبل اور سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل چوری ہونے کی خبر گزشتہ ہفتے اہم موضوعات میں شامل رہی۔
ملک کے مختلف حصوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، پنجاب میں سیاسی بحران کے دوران پرویز الہی کا مستقبل اور ساحل سمندر پر پاکستان کی پہلی سڑک مکمل ہونا بھی اہم موضوعات میں شامل رہا۔

پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہوگئی؟  

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک اکثریتی فیصلے کے ذریعے اراکین اسمبلی کے پارٹی لائن سے انحراف کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جس صوبے کے ارکان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے وہ صوبہ پنجاب ہے۔ صوبہ پنجاب میں ہی ارکان نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ 

پنجاب میں تحریک انصاف کے 25 اراکین نے وزرات اعلٰی کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا (فائل فوٹو: ن لیگ)

پنجاب میں تحریک انصاف کے لگ بھگ 25 اراکین نے وزرات اعلٰی کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ تو اس وقت سوال یہ ہے کہ اس فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت کہاں کھڑی ہے؟
مکمل خبر یہاں پڑھیں

گوادر: ساحلِ سمندر پر پاکستان کی پہلی سڑک مکمل، فوائد کیا؟

پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں ملک کی پہلی ایسی شاہراہ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے جس کا ایک بڑا حصہ ساحل سمندر پر بنایا گیا ہے۔ 
حکام کے مطابق 19 کلومیٹر طویل اور چھ رویہ سڑک گودار میں مشرقی ساحل سے مکران کوسٹل ہائی وے تک ہے جو بندرگاہ اور اس کے فری زون کو قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک  سے ملا کر تجارت کے فروغ کا باعث بنے گی۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ایسٹ بے ایکسپریس وے‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت گوادر پورٹ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کی تعمیر پر 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (32 ارب روپے ) سے زائد کی لاگت آئی اور اسے چینی کمپنی

نصیر احمد کاشانی کے مطابق سڑک تجارت کے فروغ کا باعث بنے گی (فوٹو: گوادر پورٹ اتھارٹی)

چائنا کمیونیکشن کنسٹرکشن کمپنی ( سی سی سی سی ) نے تعمیر کیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سیاسی بحران: ’پرویز الٰہی آسمان سے گر کر کھجور میں اٹک گئے‘ 

سپریم کورٹ آف پاکستان کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کے بعد پنجاب میں سیاسی صورت مزید بگڑتی دکھائی دے رہی ہے۔
ایک تو اس فیصلے کے نتیجے میں حمزہ شہباز کی حکومت پر کئی طرح کے قانونی سوال کھڑے ہو گئے ہیں کیونکہ ان کے وزیراعلٰی بننے میں تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کی حمایت بھی حاصل تھی۔ یہی منحرف اراکین اس وقت سپریم کورٹ کے فیصلے کی زد میں ہیں۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سپریم کورٹ کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کے بعد پنجاب میں سیاسی صورت مزید بگڑتی دکھائی دے رہی ہے (فائل فوٹو: پنجاب اسمبلی)

’نوجوان چار فالوورز کی خاطر جنگلوں کو آگ لگا رہے ہیں‘

پاکستان میں شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر آج کل کچھ نوجوانوں کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ جنگل میں لگی آگ کے سامنے ماڈلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور ٹک ٹاکرز کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایسی ہی ایک ویڈیو ایبٹ آباد کے مقامی نوجوان نے بنائی تھی جس کو محکمہ جنگلات نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ کے سامنے ٹک ٹاک بنانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

عمران خان کے دو موبائل فون چوری کر لیے گئے، شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہو گئے ہیں۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی مہیا نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کیے گئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔ خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

’میرے خلاف بند کمروں میں باہر اور ملک کے اندر سازش ہو رہی ہے‘ (فوٹو: پی ٹی آئی)

آرٹیکل 63 اے کی تشریح، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ’منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔‘
منگل کو سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔  
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے 2-3 کی اکثریت سے مختصر فیصلہ سنایا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

’پٹرول پر سبسڈی ختم نہ بھی ہو تو مہنگائی سے بچنا مشکل‘

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیج دی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم نہ بھی کرے تو مہنگائی سے بچنا اس وقت مشکل ہے۔ سبسڈی کا مرحلہ وار خاتمہ اور ٹارگٹڈ سبسڈی ہی عوامی اور ملکی معیشت کے لیے سود مند ہیں۔  
اگر حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ یا پیٹرولیم مصنوعات پر پچھلی حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی ختم کی جاتی ہے تو نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں گی بلکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق ’حکومت سبسڈی ختم نہ کرکے وقتی طور عوامی تنقید سے بچ سکتی ہے (فائل فوٹو: اوگرا)

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکمران اتحاد کے رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت اگست 2023 تک پوری کرے گی اور مل کر انتخابی اصلاحات اور معاشی فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں شریک ایک رہنما نے اردو نیوز کو تصدیق کی کہ ’منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں اکثریت کی رائے سے طے پایا کہ فوری انتخابات کے بجائے حکومت اپنی مدت پوری کرے اور معیشت کو درست کرنے کے لیے فیصلے مل کر لیے جائیں۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: