Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی ایوارڈ یافتہ طلبہ و طالبات کی ملاقات 

ولی عہد نے طلبہ اور طالبات کی کامیابی پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
قائم مقام سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال بنت عبداللہ الھزاع نے وفد کی قیادت کی۔ انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر( آئی ایس ای ایف) 2022 میں ایوارڈ یافتہ طلبہ و طالبات وفد میں شامل تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے بین الاقوامی مقابلے میں خداداد صلاحیت کی حامل طالبات اور طلبہ کی کامیابی پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر میں متعدد سعودی طلبہ نے ایوارڈ حاصل کیے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ’ وطن عزیز کے فرزندوں اور بیٹیوں نے مملکت کا سر بلند کیا ہے‘۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ’ آپ نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ روشن مستقبل کی بہترین شروعات ثابت ہوگی‘۔
انہوں نے آئندہ مرحلے میں طلبہ و طالبات کی کامیابی کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجیئرنگ فیئر( آئی ایس ای ایف) 2022 میں سائنسی تحقیق اور ترقی میں جدت طرازی کی نمائش  کے سب سے بڑے مقابلے میں 80 سے زیادہ ممالک کے طلبہ نے شرکت کی اور اس میں متعدد سعودی طلبہ نے ایوارڈ حاصل کیے۔
اس موقع پر موھبہ نے دنیا کے مختلف ممالک کے 19 طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی ایوارڈز اورانعامات کا بھی اعلان کیا تھا۔ 

شیئر: