Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپیوٹر اور الیکٹرانک اشیا چوری کرنے والا گروہ گرفتار

’گرفتار شدگان کی تعداد تین ہے اور یہ فلسطینی تارکین ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے کمپیوٹر اور الیکٹرانک اشیا چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کی تعداد تین ہے اور یہ فلسطینی تارکین ہیں‘۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ شہر میں موجود کمپیوٹر اور الیکٹرانک آلات کی دکانوں اور گوداموں میں چوریاں کرتے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد چوری شدہ اشیا استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے والی مارکیٹ میں ایک انڈین اور ایک پاکستانی تارکین کو فروخت کرتے تھے‘۔
’پولیس نے چوری میں معاونت کرنے پر مذکورہ انڈین اور پاکستانی کو بھی گرفتار کرلیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ چوری شدہ سامان کی مالیت معلوم کی جاسکے‘۔

شیئر: