Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو کن شہروں میں سب سے زیادہ گرمی رہی 

حفرالباطن میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مملکت کے مختلف علاقوں کی آب و ہوا اور درجہ حرارت کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے تین شہروں میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ 
المرصد کے مطابق جمعرات کو حفر الباطن، الاحسا اور دمام میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ان تینوں شہروں میں جتنی گرمی ہوئی ہے وہ ایک ریکارڈ ہے۔ مملکت کے کسی اور شہر میں جمعرات کو اتنی گرمی نہیں پڑی۔ 
سب سے کم گرمی باحہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت  17 سینٹی گریڈ پایا گیا۔ جبکہ جازان اور قنفذہ میں فضا میں رطوبت زیادہ پائی گئی۔ جو 85 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ 
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ، ریاض، قصیم اور مدینہ  منورہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت سخت رہا۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم پایا گیا کہیں دھوپ نکلی ہوئی تھی تو کہیں  مطلع ابر آلود تھا خاص طور پر جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کا مطلع ابر آلود رہا۔

شیئر: