Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

حالیہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت گزشتہ ہفتے کی نسبت بڑھی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں تین روز تک کم رہنے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتہ کے اختتام پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1750 روپے اضافہ کے بعد 142150 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 1500 روپے اضافہ کے بعد 121870 روپے ریکارڈ کی گئی۔
11 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4050 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بدھ سے جمعہ تک مسلسل تینوں روز قیمت میں کمی ریکارڈ کی جاتی رہی۔ اس عرصہ کے دوران فی تولہ سونے کے نرخ 2850 روپے کم ہوئے۔
گولڈ مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد سنیچر کو سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ ہفتہ کے اختتام کی نسبت 2950 روپے زائد رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر اضافہ کے بعد 1873 ڈالر پر فروخت ہوا۔

شیئر: