Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی اور اقوام متحدہ کے ادارے میں تعاون کا معاہدہ

یمنی خاندانوں کا معیار معیشت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اقوام متحدہ  کے ماتحت خوراک و زرعی تنظیم الفاو کے ساتھ پیر کو مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔معاہدے کے تحت 80 لاکھ ڈالر سے یمن کے 14 اضلاع میں زراعت پر منحصر خاندانوں کا معیار معیشت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی الفاو پروگرام سے ابین، الحدیدہ، الجوف اور المھرۃ کمشنریوں کے 16اضلاع میں ان 34 ہزار500 خاندانوں کو فائدہ ہوگا جوزراعت، جانوروں کی افزائش اور ماہی گیری کے پیشے سے منسلک ہیں۔

ر الفاو کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل شودنیو نے کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب آن لائن ہوئی ہے۔ شاہ سلمان مرکزکی نمائندہ سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور الفاو کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل شودنیو نے کی۔ 
معاہدے کا مقصد کاشتکاروں، جانوروں کی افزائش کرنے والوں اور ماہی گیروں کا معیار معیشت بہتر بنانا ہے۔ انہیں پیداواری ڈھانچہ بہتر بنانے کے لیے سہولتیں دی جائیں گی۔ ماہی گیروں کو ضروری آلات مہیا کیے جائیں گے۔

شیئر: