Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 20 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 208.75 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر اضافہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔
پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق ڈالر کی قدر ایک روپے 20 پیسے اضافے کے بعد 209.95 روپے رہی۔
جمعے کو پچھلے کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 208.75 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 55.95، اماراتی درہم 57.16، کویتی دینار 684.07، عمانی ریال 546.05 اور بحرینی دینار 556.92 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 211 اور قیمت فروخت 213 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 55.9 اور قیمت فروخت 56.6 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 57.3 اور قیمت فروخت 58.2 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: