Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 209.96 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک روپے 52 پیسے اضافے کے بعد 211.48 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 209.96 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 56.35، اماراتی درہم 57.57، کویتی دینار 689.05، عمانی ریال 550.02 اور بحرینی دینار 560.94 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 213.5 اور قیمت فروخت 215.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 56.4 اور قیمت فروخت 57 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 57.8 اور قیمت فروخت 58.5 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: