Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

29 جون کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ دو دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.83 روپے کی کمی آچکی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ لگاتار دوسرے دن بھی جاری رہا۔
بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.76 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 205.11 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ دو دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.83 روپے کی کمی آچکی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں بدھ کو سعودی ریال کی قدر 54.66، اماراتی درہم 55.84، کویتی دینار 668.34، عمانی ریال 532.76 اور بحرینی دینار 544.07 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 204 اور قیمت فروخت  206.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 54 اور قیمت فروخت 54.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 55.5 اور قیمت فروخت 56.5 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: