Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 جولائی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 204.85 روپے سے کم ہوکر 204.56 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں پیر کو سعودی ریال کی قدر 54.50، اماراتی درہم 55.69، کویتی دینار 666.63، عمانی ریال 532.02 اور بحرینی دینار 542.59 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 203.9 اور قیمت فروخت  205.9 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 53.2 اور قیمت فروخت 54 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 55 اور قیمت فروخت 55.85 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: