Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 جولائی کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 205.9 اور قیمت فروخت  208 روپے ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ لسٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2.38 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 204.56 روپے سے بڑھ کر 206.94 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں منگل کو سعودی ریال کی قدر 55.14، اماراتی درہم 56.33، کویتی دینار 674.02، عمانی ریال 537.50 اور بحرینی دینار 548.94 روپے کا رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 205.9 اور قیمت فروخت  208 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 54 اور قیمت فروخت 54.8 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 55.3 اور قیمت فروخت 56 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: