Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الاحسبہ تالاب میں تین بھائی ڈوب گئے

’ہلاک شدگان تین نوجون ہیں جو بارش کے بعد وادی کی سیر کرنے آئے تھے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہاہے کہ وادی الاحسبہ تالاب میں تین سگے بھائی ڈوب گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے غوطہ خوروں نے لاشوں کو نکال لیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان تین نوجون ہیں جو بارش کے بعد وادی کی سیر کرنے آئے تھے‘۔
’بارش اور سیلابی ریلوں کے بعد تالاب میں پانی زیادہ گہرا ہوگیا تھا جس کے باعث وہ ڈوب گئے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بارش اور سیلاب کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہا جائے‘۔

شیئر: