Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سنگاپور کی صدر کو تہنیتی پیغام

’سعودی قیادت نے سنگاپور کی صدر اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد  بن سلمان نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سعودی قیادت نے سنگاپور کی صدر اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے سنگاپور کی صدر کے نام روانہ کئے گئے تہنیتی مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم سنگاپور کے عوام کو خوش کے اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’ہم سنگاپور کے لیے امن واستحکام اور ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے بھی روانہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے صدر حلیمہ یعقوب کو مبارکباد پیش کی ہے اور ملک و قوم کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیاہے۔

شیئر: