Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 6 ماہ کے دوران 7.12 ملین سیاحوں کی آمد 

سب سے زیادہ سیاح انڈیا سے آئے جبکہ تیسرے نمبر پر سعودی شہری ہیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 7.12 ملین سیاح دبئی پہنچے ہیں جبکہ گزشتہ سال مماثل مدت میں سیاحوں کی تعداد 2.25 ملین تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دبئی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال کے مقابلے   سیاحوں کی تعداد میں 183 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے باعث دبئی میں سیاحت کا شعبہ انتہائی متاثر ہوا تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ آنے والے سیاحوں کا تعلق انڈیا سے ہے، دوسرے نمبر پر عمانی سیاح ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر سعودی شہری ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دبئی کے ہوٹلوں میں گزشتہ سال کے مقابل 74 فیصد زیادہ کاروبار ہوا ہے‘۔
’جون کے آخر تک 773 ہوٹلوں میں 140778 کمرے بک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: