Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شرح نمو میں 7.5 فیصد تک اضافہ متوقع

’یہ شرح نمو جی 20 ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سال رواں کے دوران شرح نمو میں 3 فیصد سے 7.5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شرح نمو جی 20 ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
بین الاقوامی میگزین ایکنومیسٹ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں شرح نمو میں اضافہ تیل مارکیٹ قیمتوں میں اضافے کے باعث ہے‘۔
میگزین نے کہا ہے کہ ’روس ، یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہے جس کے باعث جی 20 ممالک میں شرح نمو متاثر رہے گی‘۔
میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’روس، یوکرین جنگ 2022 کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں افراط زر میں اضافہ اور شرح نمو میں کمی رہے گی‘۔
میگزین میں کہا گیا ہے کہ ’جی 20 ممالک میں روس سب سے زیادہ متاثر ہوگا اور سال رواں کے آخر تک اس کے شرح نمو میں 10 فیصد کمی ہوگی‘۔
 

شیئر: