Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمرون ہٹمائر کا عمدہ کیچ، ’پہلے لگا یہ چھکا ہے لیکن پھر شاندار ہٹمائر آگئے‘

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی20 میچ میں 13 رنز سے ہرا دیا۔
جمیکا میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز 172 رنز ہی بنا سکی۔
اس میچ کی سب سے خاص بات ویسٹ انڈین کھلاڑی شمرون ہٹمائر کا باؤنڈری پر کیچ تھا جس سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر مارٹن گپٹل نے اوڈین سمتھ کو تھرڈ مین کی جانب شاٹ ماری تو بظاہر وہ چھکا لگا لیکن شمرون ہٹمائر نے ناقابلِ یقین طریقے سے گیند کو ایک ہاتھ سے پکڑ لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویسٹ انڈیز کرکٹ کے پیج پر اپلوڈ ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔
کینتھ پراگ لکھتے ہیں کہ ’اور ابھی بھی یہ شمرون ہٹمائر کو فٹ نہیں سمجھتے۔‘
سید الرحمان کہتے ہیں کہ ’مجھے پہلے لگا کہ یہ چھکا ہے لیکن پھر شاندار ہٹمائر آگئے۔‘
عبدالرحمان لکھتے ہیں کہ ’یہ بالکل ڈینیئل وٹوری کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2015 کے ورلڈ کپ میں کیچ جیسا کیچ ہے۔‘
نتھالی چیٹرم لکھتی ہیں کہ ’بہترین کیچ ہٹمائر، یہ ہی پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر پا رہے تھے، اب دکھا دو کہ تم کیا کر سکتے ہو۔‘
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ٹی20 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

شیئر: