Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، بحران پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نیہان نے یوکرین کے ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات، تعاون کے امکانات اور انہیں  فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کے علاوہ یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران امارات کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی حمایت سے ہونے والے معاہدے کو سراہا جس پر ترکی، روس اور یوکرین نے دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ بحیرہ اسود کے ذریعے عالمی منڈیوں میں اناج کی محفوظ برآمدت کےلیے ہے۔

یوکرین کے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے  کےلیے امارات کے عزم کا بھی اعادہ کیاہے( فوٹو وام)

انہوں نے یوکرین کے تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے اور بحران کے خاتمے کےلیے سیاسی تصفیے تک پہنچنے کےلیے امارات کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ 22 جولائی کو روس، ترکی اور یوکرین نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے اس کا مقصد بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے عالمی غذائی بحران پر قابو پانا تھا۔
معاہدے کے بعد اب تک اب تک 16 بحری جہازساڑھے چار لاکھ ٹن اجناس لے کر یوکرین کی بندرگاہ سے روانہ ہو چکے ہیں۔

شیئر: