Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کدوہ محلے میں 30 ہزار غیر ملکی اور 46 سعودی خاندان آباد ہیں

’امید ہے کہ غیر قانونی تارکین کے ملک میں قیام اور کام کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں پرانے محلوں کو گرانے والی کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر امجد مغربی نے کہا ہے کہ  مسفلہ علاقہ کے کدوہ محلے کو گرانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ محلے میں 46 سعودی خاندانوں کے علاوہ 30 ہزار غیر ملکی آباد تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہر محلے کو گرانے سے پہلے سروے کے ذریعہ وہاں کی آبادی معلوم کی جاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پرانے محلوں میں رہائش پذیر ایسے غیر ملکی جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں یا جن کے اقامے ختم ہیں ان کا معاملہ محکمہ جوازات کے سپرد ہے‘۔
’امید ہے کہ غیر قانونی تارکین کے ملک میں قیام اور کام کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا‘۔
 

شیئر: