Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خریص روڈ کل سے 12 دن کے لیے بند

’مذکورہ روڈ بند کرنے کے بعد ٹریفک کے لیے متبادل راستے کھول دیئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ریاض میں خریص روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ روڈ بند کرنے کے بعد ٹریفک کے لیے متبادل راستے کھول دیئے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کل پیر15 اگست سے 12 دن تک مذکورہ روڈ میں مرمت کا کام ہوگا‘۔
’خریص روڈ میں شارع جابر تک  مرمت کا کام ہوگا لہذا ڈرائیوروں کو چاہئے کہ نقشے میں دیئے گئے دوسرے راستوں کا استعمال کریں‘۔

شیئر: