Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود، ملک میں موسم بدلنے لگا

’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان اور سے تبوک تک کی ساحلی پٹی میں بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں آج مطلع غبار آلود جبکہ حد نگاہ متاثر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد، الفقرہ، الیتمہ اور خیبر میں رات 9 بجے تک دھول رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان اور سے تبوک تک کی ساحلی پٹی میں بارش کی توقع ہے‘۔
’ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کے علاوہ وسطی علاقوں میں دھول چھائی رہے گی‘۔
ادھر ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں موسم کی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت گرمی اور رات کے وقت موسم اعتدال پر مائل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی  جبکہ باحہ، عسیر اور نجران میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔

شیئر: