Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 250 اور قیمت فروخت 256 روپے رہی۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی پچھلے ہفتے کی طرح روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 213.98 روپے رہی جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی قیمت سے 1.51 روپے کم ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 56.98، اماراتی درہم 58.25، کویتی دینار 697.76، عمانی ریال 556.50 اور بحرینی دینار 567.57 روپے رہی۔
کاروباری دن کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 258.99 روپے اور یورو کی قدر 218.96 روپے ریکارڈ کی گئی۔
پیر 15 اگست کو پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 208 روپے جب کہ قیمت فروخت 212 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 55 اور قیمت فروخت 55.9 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 56.5 اور قیمت فروخت 57.5 روپ رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 250 اور قیمت فروخت 256 روپے رہی۔

شیئر: