Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگیتر کے فیل ہونے کا ’بدلہ‘، لڑکے نے سکول کو آگ لگا دی

آگ لگنے سے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں کے علاوہ  کنٹرول روم میں موجود فائلوں کو نقصان پہنچا‘ (فوٹو: العربیہ)
امتحان میں ناکامی پر پیاروں کی طرف سے سخت رد عمل آتا ہے مگر جو رد عمل مصر میں ایک لڑکی کے منگیتر کی طرف سے دیکھا گیا وہ حیران کن ہے۔
العربیہ کے مطابق مصر کی المنوفیہ گورنری میں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پر لڑکے نے سکول کو آگ لگا دی ہے۔
واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔
عجیب و غریب واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب الغربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس سٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ’کفر سالم النحال سکول برائے تجارتی تعلیم‘ میں آگ لگ گئی ہے۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے سکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔
آگ لگنے سے سکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں کے علاوہ  کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔
معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال سکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ سکول میں فیل ہو گئی تھی۔
 ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے سکول کو آگ لگائی۔ ملزم آگ لگا کر فرار ہوگیا تھا۔

شیئر: