Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی

چار روز میں سونے کی قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چار روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بدھ 31 اگست کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہو کر 139000 روپے رہی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئے نرخ 119170 روپے رہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 1715 ڈالر رہی۔

شیئر: