پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کا سلسلہ جاری
پیر 5 ستمبر 2022 15:09
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
چار روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9100 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے (فائل فوٹو)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان مسلسل چوتھے روز بھی برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر پانچ ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 148100 روپے رہی۔
گزشتہ چار روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9100 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
پیر کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 2258 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 126972 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1714 ڈالر پر برقرار رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی اضافے کے بغیر سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔