Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین کے ہاتھ لگنے والے روسی ٹینکوں میں کیا تلاش کیا جا رہا ہے؟

یوکرین کے بعض علاقوں سے روسی فوج کی پسپائی کے بعد اس کے ٹینک یوکرینی فوج کے ہاتھ لگے ہیں جن میں سے زیادہ تر تباہ حال ہیں تاہم ان کی تلاشی اس لیے لی جا رہی ہے کہ ان کے کارآمد پرزوں کو استعمال میں لایا جا سکے۔
روئٹرز کی فوٹو گیلری

ازیوم کے علاقے میں ایک یوکرینی فوجی تباہ حال روسی ٹینکوں کے پاس سے گزر رہا ہے۔

خرکیف کے علاقے سے ملنے والے روسی جنگی سازوسامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

یوکرینی فوج کا ٹیکنیکل عملہ ایک ٹینک سے کارآمد پرزے نکال رہا ہے۔

ازیوم کے ایک تباہ شدہ گیس سٹیشن سے ملنے والی روسی فوجی اے پی سی گاڑی

ایک یوکرینی فوجی روسی جنگی گاڑی کے قریب کھڑا ہے جس پر زیڈ لکھا گیا ہے۔

روسی سرحد کے قریبی علاقے میں تباہ حال ٹینک اور دوسری جنگی گاڑیاں کیچڑ میں کھڑی ہیں۔ 

سرحد علاقے سے تحویل میں لیے جانے والے روسی ٹینک کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

دو فوجی تباہ حال فوجی گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک روسی جنگی گاڑی کو رسیوں کی مدد سے کھینچنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

روسی فوجیوں کی جانب سے چھوڑے جانے والے ٹینک پر یوکرینی فوجی چڑھ کر کارآمد چیزیں تلاش کر رہے ہیں۔

ازیوم کے علاقے سے ملنے والا ایک تباہ حال روسی ٹینک

روسی بارڈر کے قریبی علاقے سے ملنے والی تباہ حال جنگی گاڑیاں

شیئر: