Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 26 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.31 اور یورو کی قدر 229.52 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پچھلے ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 239.65 روپے تھی جو آج 2.63 روپے کم ہوکر 237.02 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 63.04، اماراتی درہم کی قدر 64.53، کویتی دینار 763.44، عمانی ریال 615.62، بحرینی دینار 628.61 اور قطری ریال کی قیمت 64.64 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.31 اور یورو کی قدر 229.52 روپے رہی۔
پیر 26 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 236.1 اور قیمت فروخت 238.5 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 62.05 اور قیمت فروخت 62.6 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 63.7 اور قیمت فروخت 64.3، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 247.2 اور قیمت فروخت 249.65 جب کہ یورو کی قیمت خرید 224 اور قیمت فروخت 226.2 روپے رہی۔

شیئر: