Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سعودی سفیر کی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

جنگ بندی میں توسیع کےلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں سعودی سفیرمحمد بن سعید الجابرجو یمن میں سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام کے نگراں بھی ہیں نے پیرکو ریاض میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرانڈ برگ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی سفیر نے جنگ زدہ ملک میں مکمل جنگ بندی اور ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کےلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ یمن میں جنگ بندی کا آغاز اس سال اپریل میں ہوا تھا اوردواکتوبر کو اس میں توسیع کی جانی ہے۔
اس سال کے آغاز میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے ریاض میں یمن میں صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد محمد العلیمی سے ملاقات میں جنگ بندی پرعملدرآمد کے لیے جاری کوششوں اوراس میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

شیئر: