Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نیوم میں ایشین ونٹر گیمز 2029 کی میزبانی کرے گا

’پہلی مرتبہ ایشین گیمز کا انعقاد ایشیا کے مغرب میں ہونے جارہے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ایشین اولمپک کونسل نے ایشین گیمز 2029 کی میزبانی سعودی عرب کے نئے سیاحتی علاقے ٹروجینا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے نیوم کے پہاڑی سیاحتی علاقے ٹروجینا میں گیمز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اس موقع پر سعودی اولمپک کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلی مرتبہ ایشین گیمز کا انعقاد ایشیا کے مغرب میں ہونے جارہے ہیں‘۔
’ٹروجینا کے حق میں میزبانی کا فیصلہ تمام سعودی شہریوں کی فتح  ہے۔ یہ اس بات کی عکاس ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی ایونٹ کی بہترین طریقے سے میزبانی کرسکتا ہے‘۔
 
 

شیئر: